تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چوری کی شکایت کرنے والی خاتون پر پولیس تشدد ، افسران دیکھتے رہے

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . . . .فیصل آباد کے ایک تھانے میں خاتون کی اعلی? افسران کی موجودگی میں سرعام تذلیل کی گئی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اوندھے منہ لٹادیاگیا?پولیس کا ملزمان پر تشدد اور انھیں چھتر لگانا معمول کی بات بن گئی ہے جس کا شکار عموماً مرد ملزمان ہوتے ہیں ?لیکن فیصل آباد میں ایک تھانے کے یہ مناظر انسانیت کا سر جھکانے کے لیے کافی ہیں جہاں ایک خاتون کو مرد پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس دوران اسے نازیباالقابات سے نوازا جاتا رہا?اس موقع پرایک خاتون ڈی ایس پی اور ایس ایچ او وومن زاہدہ پروین بھی موجود تھیں جبکہ کانسٹبل خواتین نے ملزمہ کو تھپٹر مارے اورمرد پولیس اہلکاروں کی فرمائش پرچھترول کے لیے اسے زمین پر اوندھے منہ لٹا دیاگیا? اس دوران تھانے کے ایس ایچ او نصر اللہ نیازی جو کہ تھانے کے احاطے میں ایک دربار سجائے بیٹھے ہیں وحشیانہ تشددکا نشانہ بننے والی خاتون کوکوئی سبق یاد دلانے کی باتیں کرتے نظرآرہے ہیں? جبکہ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں کہ اس کی یوں سرعام تذلیل نہ کی جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.