5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کترینہ کیف میڈیا کے افراد پر برس پڑیں
جنگ نیوز -
کترینہ کیف میڈیا کے افراد پر برس پڑیں
ممبئی…بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے جہاں اپنی اداکاری پر توجہ دی ہے وہیں انہوں نے اپنی ہندی بہتربنانے کے لئے بھی خوب محنت کی ہے? تاہم اپنی خراب ہندی کے باعث انہیں اکثر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے? حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی کترینہ کیف کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ہندی بولنے کی کوشش میں کترینہ بات کرتے کرتے اٹک گئیں اور صحیح الفاظ سوچنے لگیں? فلم راج نیتی کے حوالے سے ہونے والی اس پریس کانفرنس میں کترینہ میڈیا کی مذاق کا نشانہ بن کر انتہائی غصے میں آگئیں اور ان سے ہندی میں بات کرنے کے لئے اصرار کرنے والے میڈیا کے نمائندوں پر برس پڑیں?