5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جیکب آباد :پولیس مقابلے میں دیہاتی ہلاک ،ایک ڈاکوگرفتار
جنگ نیوز -
جیکب آباد ... جیکب آباد کے نزدیک گوٹھ گڑھی حسن سرکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایک دیہاتی ہلاک اوردو زخمی ہو گئے ?پولیس نے ایک ڈاکوکو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا?ڈی پی او جیکب آباد ثاقب اسماعیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گوٹھ گڑھی حسن سرکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایک راہگیر فیض محمد سرکی ہلاک ہوگیا جبکہ 2 دیہاتی زخمی ہوئے ? پولیس نے بدنام ڈاکوشربت جعفری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاہے?دیہاتی کی ہلاکت کے بعد سرکی قبیلے کے مسلح افراد نے لاش تھانہ کے باہر رکھ کرتھانے کاگھیراؤکرلیا ??تاہم ڈی پی اوکی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے?جس کے بعدڈی ایس پی ٹھل نور دین کھارو اور ایس ایچ او ٹھل پولیس گل محمد مہر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے?