تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیس بک نے 37سال بعدبچھڑے ہوئے باپ بیٹے کو ملادیا

جنگ نیوز -
فیس بک نے 37سال بعدبچھڑے ہوئے باپ بیٹے کو ملادیا

سان فرانسسکو…اس صدی کی زبر دست ایجاد انٹر نیٹ جہاں ایک جانب معلومات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے تو دوسری جانب انٹرنیٹ پر تخلیق کی جانے والی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس بچھڑے ہوؤں کو ملانے کااہم وسیلہ بھی ثابت ہوئی ہے ?ایسا ہی ایک واقعہ بر طانیہ میں پیش آیا جہاں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے 37بر س قبل بچھڑنے والے باپ بیٹے کو ایک دوسرے سے ملا دیا?برطانیہ کے علاقے Barlestone لیسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے 39سالہAndy Spiers-Corbett کا کہنا ہے کہ وہ دو بر س کے تھے جب ان کے والدین میں علیحدگی ہوئی تھی اوراس کے بعد وہ ایک طو یل عرصے سے اپنے والدگراہم(Graham) کی تلاش میں سرگرداں تھے لیکن فیس بک نے ان کی تلاش کا یہ سفر ختم کرکے ان کو اپنے والد سے ملا دیا ?انٹرنیٹ کو ایک حیرت انگیز ایجاد قرار دیتے ہوئے اینڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد اپنے والد سے ملنے پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.