5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو شکست دیدی
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا ... آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میںآ سٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوشکست دیدی ?سینٹ لوشیا میں جاری سپرایٹ مرحلے کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ?ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا ?تاہم کوئی بیٹسمین بڑااسکور نہیں کرسکا ?اورانیسویں اوور میں پوری ٹیم ایک سو پانچ رنز بنا کر آل آؤ ٹ ہوگئی ?ویسٹ انڈیز کے نمایا ں اسکورررامناریش سراوان رہے جنہوں نے چھبیس رنز بنائے?جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے نمایاں باؤلرا سٹیون سمتھ رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں?جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا ? بریڈ ہیڈن نے 42رنز کی اننگز کھیلی ، اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ، پہلا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گا ? میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا ?