5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بالی وڈ فلم ’کائٹس‘ کی21مئی کو ریلیز خطر ے میں پڑگئی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ ہدایت کار راکیش روشن کی فلم ’کائٹس‘ مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور 21مئی کو شیڈول کے مطابق اس فلم کے ریلیز ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے? اگر چہ کہ اب تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم بہار سٹی سول کورٹ کی جانب سے کاپی رائٹ کے مسئلہ پر 24مئی تک کے لیے جاری کیے گئے حکم امتناعی کے باعث Kites کا ریلیز ہونا ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا?تاہم راکیشن روشن کا کہنا ہے کہ فلم کا پریمیئر 16مئی کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں منصوبے کے مطابق ضرور منعقد ہوگا?