5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
’منابھائی چلے امر یکا‘ کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ ہدایت کار ویندووینود چوپڑا اور اسکرپٹ رائٹر راج کما ر ہیر انی نے منا بھائی سیر یز کی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا بھائی چلے امر یکا“ کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ?ذرائع کے مطابق فلم”تھری ایڈیٹس“ کی کامیابی کے بعد ہدایت کار وینود چوپڑا منا بھائی سیر یز کی تیسری فلم ” منا بھائی چلے امر یکا “ کی عکس بندی کا آغاز کرنے والے تھے لیکن عین موقع پر انہوں فلم کی عکس بندی کا آغاز کرنے کے بجائے فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کی وجہ” منا بھائی چلے امر یکا “اور فلم ” مائی نیم از خان “ کے کچھ مناظر میں مماثلت بتائی جاتی ہے ? فلم ”منا بھائی چلے امر یکا “ میں سنجے دت سابق امر یکی صدر جارج بش سے ملنے کے لیے امریکا جاتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے فلم مائی نیم از خان میں شاہ رخ نے امر یکی صدر سے ملا قات کی تھی ?راج کما ر ہیر انی کا کہنا ہے کہ دونو ں فلموں کی کہا نی میں کچھ مناظر ایک جیسے ہونے کی وجہ سے انہوں فیصلہ کیا ہے کہ وہ اور ونیو د چوپڑافلم ” منا بھائی چلے امریکا “ کے اسکر پٹ میں کچھ تبدیلی کرنے کے لیے فلم کی کہانی کو دوبارہ لکھیں گے?راج کما ر ہیرانی نے امید ظاہر کی ہے کہ منا بھائی سیر یز کی تیسری فلم بھی کا میڈی کا ایک اعلی نمونہ ہوگی ?