تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کھاد کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس لسٹ مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت صنعت وپیداوار نے صوبائی حکومتوں کو کھاد کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس لسٹ کی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی ہدایت کردی?وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزیر میر ہزار خان بجرانی کی کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس میں کہا ہے کہ وہ ناجائزہ منافع نہ کمائے اور کھاد ڈیلرز کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے?دوسری جانب سے کھاد بنانے والی کمپنیوں نے حکومت کی طرف سے بوری قیمت لکھنے کی تجویز کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں ہر2 ماہ بعد خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں وہ کھاد بیگ پر قیمت تحریر نہیں کر سکتے ? تاہم انہوں نے حکومت کو یقین دلایا کہ وہ ڈیلرز کے پاس کھاد کی پرائس لسٹ کو یقینی بنائینگے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.