5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کمپنیوں کی چالبازی:قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اشیا کی مقدار میں کمی
جنگ نیوز -
کراچی …نئے بجٹ سے قبل اور اعلان کے بعد ایک بار پھر مختلف کمپنیاں مہنگائی کے داغ سے بچنے کے لیے اشیا خوردونوش کی قیمت مستحکم رکھتے ہوئے اس کی مقدار میں کمی کررہی ہیں اور عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے?یہ بات کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتائی، انھوں نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس بار بھی مختلف کمپنیوں کی جانب سے روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے اس کی مقدار میں کمی کرنا شروع کردی گئی ہے تاکہ کمپنی کامنافع بھی برقرا رکھا جائے اور ساتھ ہی صارف کو معلوم نہ ہوسکے کہ وہ خسارے میں ہے ?ان کا کہنا تھا کہ کمپنیز کی جانب سے جن مصنوعات کی مقدار میں کمی کی گئی ہے ان میں چائے ?بسکٹس ڈیٹرجنٹ، مشروبات اور جسمانی حفظات کی مصنوعات بھی شامل ہیں ?