تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پیپلزپارٹی لاہور: شعبہ خواتین کی صدرساجدہ میرکوعہدے سے ہٹادیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی لاہور کے شعبہ خواتین کی صدرایم پی اے ساجدہ میرکو ہٹاکرفائزہ ملک کو قائم مقام صدربنادیا گیاہے?ساجدہ میر کا کہناہے کہ ان کیلئے عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں اور پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گی?پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی سربراہ فریال تالپور نے ساجدہ میر کوہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا?ساجدہ میر اور رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ بہرام کے درمیان گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں لڑائی اورہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ارکان سے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس میں استعفے طلب کئے گئے تھے لیکن دونوں نے ایسا نہیں کیا? ساجدہ میر کو صدارت سے ہٹاکر شعبہ خواتین لاہورکی جنرل سیکرٹری فائزہ ملک کو قائم مقام صدربنا دیا گیا ہے? گذشتہ برس بھی ساجدہ میر کو ناہید خان اور سینیٹر صفدرعباسی کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرپرسن کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا?جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ساجدہ میر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ان کے خون میں شامل ہے اور وہ کسی صورت اس کو نہیں چھوڑ سکتی?پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی قائم مقام صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران جوواقعہ ہوااس کی تفصیلات پارٹی قیادت کو دیدیں تھیں اب فیصلہ پارٹی نے قیادت نے کرناہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.