5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ : سریاب مل میں فائرنگ ،پولیس انسپکٹر جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر انوسٹی گیشن نیو سریاب جاں بحق ہوگئے ? پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر انوسٹی گیشن نیو سریاب پولیس اسٹیشن عبدالوہاب سریاب مل کے علاقے میں اپنے گھر سے پولیس اسٹیشن جارہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے? موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے?عبدالوہاب کو سول اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ? پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی?