تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عدلیہ پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہاہے کہ عدلیہ پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اس کا اظہار عدالتوں میں بڑھتے ہوئے مقدمات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق ہی فیصلے کرتی ہیں ?سپریم کورٹ میں وکالت کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے18 وکلا کی رول سائننگ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو عدلیہ سے بہت امید یں اور توقعات ہیں یہی وجہ ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کی تعداد بڑھی ہے?انہوں نے کہا کہ عدالت کا کام آئین کی تشریح کرناہے? انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ تیاری کے ساتھ عدالتوں میں جائیں کیونکہ مقدمات میں ان کی عدم دلچسپی سے عوام کا عدلیہ پرسے اعتماد اٹھ جاتا ہے?ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ دونوں کی ذمہ داری ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.