5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت19جون کادن یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے تحت19جون کادن یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیااور تحریک کے شہدا کی18ویں برسی انتہائی عقیدت وحترام سے منائی گئی ?اس سلسلے میں آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے?برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد کراچی میں ہواجس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین وفاقی وصوبائی وزرا،سینیٹرز، مشیران ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف ونگزو شعبہ جات کے ارکان نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئیں?دریں اثنا الطاف حسین کی جانب سے شہدا قبرستان سمیت مختلف قبرستان کادورہ کیا گیا ،فاتحہ خوانی کی گئی اور پھول چڑھائے گئے حق پرست شہدا کی18ویں برسی منائی گئی?