تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی بار کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . سٹی کورٹ میں سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے باعث صدر کراچی بار محمود الحسن نے پیر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ? کراچی سٹی کورٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی بار محمود الحسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ کی بارہا توجہ دلائی لیکن سٹی کورٹ میں سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا?انہوں نے کہا کہ ملزمان کے فرار ہونے اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ دار حکومت سندھ،وزیرداخلہ،آئی جی سندھ اور سی سی پی او کراچی ہین?انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان تمام ذمے داران کو اپنے عہدوں سے مستغفی ہوجانا چاہیئے?انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ججز،وکلا سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں،آئندہ بھی ایسا کوئی واقعہ ہوسکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.