5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:مختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ آپریشن ، متعدد افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . .لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری پولیس گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا?پولیس کے مطابق مشکوک اور غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی کے جس کے نتیجے میں بلال گنج کے علاقہ سے دس سے بارہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے?حراست میں لیے جانے والے بیشتر افراد کو حراست میں لیے جانے کی وجہ ان کے پاس شناختی کارڈ کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے?پولیس سرچ آپریشن کی قیادت 3 ایس پیز جبکہ 14 ڈی ایس پی اور 3 ایس ایچ اوز اس آپریشن میں شامل ہیں?