5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوڈان:قبائل کے درمیان خونریزلڑائی ،50 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دارفر. . . . .. . .سوڈان کے علاقے دارفر میں قبائل کے درمیان ایک بار پھر خونریز لڑائی چھڑگئی جس میں پچاس افراد ہلاک ہوگئے?فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق متحارب ریزی گات اور مصریہ عرب قبائل کے درمیان اس مہینے یہ تیسری جھڑپ ہے? تازہ واقعے میں مغربی دارفر کے گرسیلا سیکٹر میں قبائلی ملیشیا نے ایک دوسرے کے دیہات پر حملہ کیا? ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں? ایک قبائلی رہنما کے مطابق دونوں جانب کے پچاس افراد مارے جاچکے ہیں? اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی مشترکا امن فورس کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد چالیس بتائی ہے? قبائلی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی میں اب تک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں?