تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنوبی افریقا،فٹ بال کے شائق والدین نے بچی کا نام ’فیفا‘ رکھ دیا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سینٹرل مانیٹرنگ…فٹ بال ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم اگر چہ اب تک کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے مگر فٹ بال کے حوالے سے جنوبی افریقی عوام کاجوش و خروش اور جنون اب بھی برقرار ہے?فٹ بال سے پروٹیز کی محبت کی ایک اور مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب دارالحکومت جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا اس کے والدین نے FIFA نام رکھ دیا ?اسی طرح Bloemfontein میں پیدا ہونے والے ایک لڑکے کے لیے اس کے والدین نے ورلڈ کپ کے سلوگنKe Nako کا نام پسند کیا?اس شہر میں جنوبی افریقہ اور میکسیکوکے میچ کے دوران پیدا ہونے والے دو جڑواں بھائیوں کے والدین نے ان کے لیے Bafana اورMexico کے ناموں کا انتخاب کیا?ان بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لیے ان ناموں کا انتخاب کیا ہے?فیفا کے ترجمان Delia Fisher نے ان بچوں اور ان کے والدین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.