5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
واجبات کی بروقت ادائیگی سے پاکستان کی معاشی مشکلات کم ہو سکتی ہیں،شیخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خزانہ سینیٹر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی مد میں پاکستان کے واجبات بروقت ادا ہونے سے پاکستان کی معاشی مشکلات کم ہوسکتی ہیں?یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ ہالبروک سے ملاقات میں کہی? وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی اور زراعت کے شعبوں میں امریکا کا مزید تعاون چاہتا ہے? اس موقع پر انہیں ’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ پر بریفنگ دی گئی? رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے? انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے نجی شعبہ کا باہمی تعاون بڑھنا چاہیے? انہوں نے نیو یارک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کو اچھا قدم قرار دیا? اس موقع پر آئندہ مالی سال میں کیری لوگر بل کے تحت ملنے والے51ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی?