5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی،دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں دھماکا خیزمواد پھٹنے سے کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک ہوگئے?ذرائع کے مطابق علاقہ شیخان میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کالعد م تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عابد آفریدی سمیت چار شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے?دھماکے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود اسلحہ بھی تباہ ہوگیا?یہ ٹھکانہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا?دوسری طرف مہمندایجنسی میں مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں چار شدت پسندہلاک جبکہ دیگر 10 زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائے زئی کے علاقوں بیدمنئی اورشمشاہ سمیت دیگر علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے?