5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ،سریاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر بم حملہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، حملے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے? ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کی گاڑی سریاب کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی جب نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا? دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور چار اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے? زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اہل کار وقوعے پر پہنچ گئے ہیں?