5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانس،سابق وزیر اعظم ڈومنیکی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
جنگ نیوز -
پیرس…فرانس کے سابق وزیراعظم ڈومنیکی ڈی ولیپن نے صدر نکولس سرکوزی کے خلاف نیا محاذ کھولتے ہوئے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے? سابق وزیر اعظم ڈومینکی ڈی ولیپن نے پیرس میں ایک اجلاس کے بعد نئی سیاسی جماعت ’رپبلکن سولڈیریٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا ? اس موقع پر ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس نے ڈومینکی کے حق میں نعرے لگائے ? ماضی میں ڈومنیکی اور صدر نکولس سرکوزی کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت ’یونین فار اے پاپولر موومنٹ‘ سے رہا ہے جوموجودہ حکمراں جماعت ہے?واضح رہے کہ ڈی ولیپن منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں ملوث ہیں تاہم انھیں جنوری میں بری کر دیا گیا تھا?اگر عدالت ڈومنیکی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکے گی تووہ 2012 کے صدارتی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز کردیں گے?