5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ:سریاب کے علاقے میں فورسز کی گاڑی پر حملہ،8افراد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر دستی بم کے حملے میں چار اہل کاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق فرنٹیئر کور کی گاڑی سریاب روڈ سے گزر رہی تھی کہ چند نامعلوم افراد نے اس پر دستی بم پھینک دیا جس سے زور دار دھماکا ہوا اور حملے کے نتیجے میں چار اہل کاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے?زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا?دستی بم کے دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور اسی اثناء میں نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے? واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیات جاری ہیں?