5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ:سریاب روڈ پر بم دھماکہ،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید،8زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سریاب روڈ پر گاڑی میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہل کار شہید جب کہ تین دیگر اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ?پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سریاب روڈ پر پولی ٹیکنک کالج کے قریب سے گزر رہی تھی کہ وہاں پہلے سے کھڑی ایک آلٹو کار میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی? دھماکے سے وہاں سے گزرنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور چار اہل کاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے? سیکیورٹی اہل کاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ جب کہ دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا?بعد ازاں ایک سیکیورٹی اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دیگر زخمیوں میں ایک اور اہل کار کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے? دوسری جانب واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا? واقعہ کی مزید تحقیات جاری ہیں?