5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی کشتی راں کا تین برس سے زائد عرصے کا ریکارڈ سمندری سفر
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک امریکی سیلر نے تین برس سے زائد عرصہ سمندری سفر میں گزارنے کا ریکارڈ قائم کردیاہے?58سالہ ریڈاسٹوو(Reid Stowe)نے اپریل 2007میں امریکی ریاست نیوجرسی سے 70فٹ لمبی کشتی میں اپنے سفر کاآغاز کیا تھا اور ایک ہزار152روز میں دنیا کا چکر لگا کر گزشتہ دنوں جب وہ نیویار ک میں مین ہٹن کے ساحل پر پہنچے تو ان کے اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی? ساحل پر اسٹوو کے استقبال کے لیے اس کی بیوی26سالہ Sonya Ahmad ، ننھا منا بیٹا اور والدہ موجود تھیں? طویل سمندری سفر سے واپسی پر اسٹوو نے جذبات سے مغلوب ہوکراپنے بیٹے کو چوم لیا? گنیز بک آف ورلڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسٹووکے سمندی سفر کے ریکارڈ ساز ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں?