5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور : چمکنی میں ساس بہو کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . . پشاور کے علاقے چمکنی میں ساس بہو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا? پولیس کے مطابق اتوار کی صبح سویرے تھانہ چمکنی کی حدود میں ایک ویرانے سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا ? ساس کا نام دلشاد اور بہو کا نام فلک ناز بتایا جارہا ہے? فلک ناز کے شوہر محمد رحیم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ فلک ناز اور والدہ دلشاد گذشتہ روز سے لاپتہ تھیں? جن کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج ہے? انہوں نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی ?