5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: سرکاری گاڑی ایمبولینس سے ٹکرا گئی ،دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . .مال روڈ لاہور پر سرکاری گاڑی،ننکانہ صاحب سے آنے والی ایمبولینس سے ٹکرا گئی جس سے ایمبولینس ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے? پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب کی ایمبولینس ایک مریض کو لاہور منتقل کرنے کے لیے آرہی تھی،مال روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار سرکاری گاڑی اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایمولینس ڈرائیور سمیت مریض کے ہمراہ ساتھی بھی شدید زخمی ہوگئے?سرکاری گاڑی کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا?تھانہ انار کلی پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے?