تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اورکزئی ایجنسی: سولہ شدت پسند ہلاک ،تین ٹھکانے تباہ

جنگ نیوز -
ہنگو. . . . . . . .اورکزئی ایجنسی میں سولہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں?ذرائع کے مطا بق اپر اورکزئی کے علاقوں تور سمت اور غوٹ کزئی کلے میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں تین ٹھکانے تباہ اور13 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ?ادھر علاقہ شیخان میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کالعد م تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عابد آفریدی سمیت چار شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ?شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود اسلحہ بھی تباہ ہوگیا،یہ ٹھکانہ سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.