تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چمن میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، شاہراہ بلاک

جنگ نیوز -
چمن . . . . . . شمالی بلوچستان میں بیس گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کوئٹہ چمن شاہراہ تین مقامات پر بند کردی ? نیٹو فورسز کو سپلائی بھی معطل ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے یارو کے مقام پر مسافر ٹرین بھی روکدی ہے?چمن سمیت بلوچستان کے دس سے زائد شمالی اضلاع میں طویل عرصے سے لوڈ شیڈنگ جاری ہے ? گزشتہ سات روز سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے ? اس صورت حال پر آج صبح سیکڑوں زمیندار اور مقامی قبائل کے افراد مسلح ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج شروع کردیا ہے ? مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو تین مختلف مقامات یارو، سید حمید کراس اور مئے زئی اڈہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جس سے افغانستان کو جانے والی نیٹو سپلائی بھی معطل ہو گئی ? نیٹو سپلائی کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ? مظاہرین نے چمن جانے والی مسافر ٹرین بھی یارو کے قریب روک دی ہے ? ادھر کیسکو بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر آباد کے قریب پانچ روز پہلے آندھی کی وجہ سے گرنے والے ٹاورز کی مرمت سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے سبب شروع نہ ہو سکی ہے اس لئے بجلی کی بحالی میں مزید کئی دن لگ سکتے ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.