5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شمالی وزیرستان میں کارروائی کیلئے پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں ہالبروک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی مندوب رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی کارروائی کیلئے پاکستان کے پاس اس وقت مناسب مقدار میں وسائل نہیں ہیں تاہم یہاں آپریشن کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے? اسلام آباد میں جیو نیوز کی نمائندہ ثنا بچہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کے وسائل کی قلت کو امریکا ہمدردانہ نگاہ سے دیکھتا ہے? رچرڈ ہالبروک نے یہ بات تسلیم کی کہ امریکا سمیت تمام ملک دہشت گردوں کو ملنے والے فنڈز کی روک تھام میں ناکام رہے ہیں?ہالبروک کا کہناتھا کہ ان کا ملک پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور افغان سرحد پار کرکے پاکستان نہیں آئے گا? انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس ک اس رپورٹ پر تنقید کی جس میں پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے? ہالبروک نے بتایا کہ کہ فریڈم فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے بعد اسرائیل نے جن تین پاکستانیوں کو حراست میں لیا تھا ان کی رہائی میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا?