5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان تسلیم نہ کرنیوالے اسے توڑنے میں مصروف ہیں، شاہ تراب الحق
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا وہ آج ا سے توڑنے میں مصروف ہیں ? کراچی کے علاقے گودھرا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ تراب الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ سے ظلم کا خاتمہ ممکن ہے جب تک حکومت امانت دار لوگوں کے ہاتھ نہیں آتی ملک ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نیتیں اچھی ہوں یا بری اس کا اثر نچلی سطح تک نظر آتا ہے? اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ بار بار نشاندہی کے باوجود حکومت نے گودھرا واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا اس موقع پر انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گودھرا میں معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے والے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور لوگوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے?