5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دریائے کابل میں نہاتے ہوئے چارلڑکے ڈوب کر جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے قریب دریائے کابل میں نہاتے ہوئے چار لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا?ڈوبنے والوں میں17 سالہ یاسر،17 سالہ جنید،16 سالہ ابراہیم اور سولہ سالہ شاہ فیصل شامل ہیں? جبکہ صدیق اور اسماعیل مانو کو بچا لیا گیا ? ڈوبنے والے لڑکوں کا تعلق پشاور کے علاقہ کاکشال سے ہے? چاروں لاشیں آبائی علاقہ پہنچیں تو کہرام برپا ہوا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی? اہل خانہ کے مطابق بچے گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر دریائے کابل میں نہانے گئے تھے اور دریا میں ڈوب گئے?