تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھوک کے ہارمون مرغن کھانوں کی اشتہاء پیدا کرتے ہیں،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . بھوک کے ہارمون زیادہ مرغن یا ہائی کیلیوریز کی غذا کھانے کی اشتہاء پیدا کرتے ہیں ۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معدے کا ’گریلن‘ نامی ہارمون جو دماغ کو بھوک کا احساس دلاتا ہے اور غذا کھانے پر مجبور کرتا ہے، کم کیلوریز کی بجائے زیادہ کیلوریز کی خوراک کھا نے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔برطانیہ کے ایمپیریل کالج لند ن کے ماہر نے اپنی تحقیق کے لیے تیرہ صحت مند مردوں اور پانچ خواتین کو تین اوقات میں الگ الگ دیکھا۔جس پر وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ بھوک اور غذا میں اضافے کی طرف مائل کرنے والا ہارمون کم کیلیوریز کی اشیا ء کی بجائے زیادہ کیلیوریز کی اشیاء کھانے کی اپیل کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.