تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نواز لیگ سیاست کو پرتشدد بنانے سے گریز کرے،ق لیگ

جنگ نیوز -
لاہور…اپوزیشن کی رکن سیمل کامران نے کہا ہے کہ چوہدری شفاعت حسین کے بیٹے کے خلاف پولیس گردی قابل نفرت سیاست ہے جس پولیس کو اربوں روپیہ کا بجٹ سیاسی مخالفین کی تذلیل کرنے کیلئے نہیں چوروں اور ڈاکوؤں کی پکڑ دھکڑ کیلئے دیا گیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران کاکہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہمیشہ حقائق پر مبنی بات کرتے ہیں، پنجاب کے حکمرانوں کے انتقامی رویئے پر انہوں نے جو پریس کانفرنس کی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے ۔ن لیگ سیاست کو پرتشدد بنانے سے گریز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گلی ڈنڈے کی مثالیں دے رہے ہیں وہ خود گلی ڈنڈا کھیلتے کھیلتے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوئے۔ پنجاب حکومت کے خوشامدی ترجمان اور وزیرقانون پولیس کے ظلم کی وکالت سے گریز کریں ایک دن وہ خود بھی اسی پولیس کے رویئے کی شکایتیں کرتے پائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو آج بویا جا رہا ہے اسے کل کاٹنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.