تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ:سیٹلائٹ ٹاؤن سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں سالہ بچے اورسمیت ایک خاتون کی لاش ملی ہے ،گزشتہ دو روز کے دوران اس قسم کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے مسلم اتحاد کالونی سے ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی ہے جسے تیز دھار آلے سے ٹکڑوں کی شکل میں قتل کیا گیا ہے جبکہ تین سالہ بچے کی لاش سیٹلائٹ ٹاون ہی کے علاقے بڑائچ مارکیٹ کے قریب نالے میں پڑی ملی ۔ تین سالہ معصوم بچے کو نامعلوم ملزمان نے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا ۔گزشتہ دو روز کے دوران اس علاقے سے ایک بچے سمیت دوخواتین کی لاشیں مل چکی ہیں جنھیں نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.