تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چین کے مغربی صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے12افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں لینڈ اسلائیڈ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے سرکاری میڈیا کے مطابق ابھی بھی 36 افراد مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو رات دس بجکر بیس منٹ پر بوشان شہر کے قریب ایک دیہات واما میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے21 خاندان کے 71 افراد دب گئے تھے۔جمعرات کی رات تک امدادی اہلکاروں نے 23 افراد کو نکال لیا تھا۔امدادی کاموں میں ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ابتدائی تفیش سے معلوم ہوا کہ لینڈ اسلائیڈ دس دن کی مسلسل بارش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ چین میں اس سال خراب موسم، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.