تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بونی کپور کا اپنے بیٹے ارجن کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا منصوبہ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ کے ویٹرن اداکار انیل کپور کے بڑے بھائی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی آئندہ آنے والی فلم میں اپنے بیٹے24سالہ ارجن کپور کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا منصوبہ بنایا ہے۔تاہم اصل خبر یہ ہے کہ اس فلم میں ارجن کے مقابل کوئی معروف نہیں بلکہ فلم”دبنگ“ سے بالی وڈ میں اپنی آمد کا اعلان کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا ہیروئن ہوں گی۔بونی کپور نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ارجن کپور اس سے قبل نہ صرف بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ فلم ”کل ہو نہ ہو“ میں نکھل ایڈوانی کے معاون کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ لیکن اپنے بیٹے کی پہلی فلم کے بارے میں وہ اس سے زیادہ کچھ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی یہ فلم آئندہ سال سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔فلم انڈسٹری میں ایک خبر یہ بھی زیرِ گردش ہے کہ بونی کپور فلم ”Mr India“ کے سیکوئل کے ذریعے اپنے بیٹے کو اداکاری کی دنیا میں لانا چاہتے ہیں تاہم بونی کپور اس بات کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس فلم کے پلاٹ پر کام کررہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک Mr India کے سیکوئل کے لیے ہدایت کا ر کا انتخاب بھی نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ 1987میں ریلیز ہونے والی شیکھر کپور کی زیر ِ ہدایت بننے والی فلم Mr India میں بونی کپور کے بھائی انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ بونی کی اہلیہ سری دیوی اس فلم میں انیل کی ہیروئن تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.