5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لڑکیاں چار سال کی عمر سے خود کو لڑکوں سے چالاک تصور کرتی ہیں
جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . لڑکیاں محض چار برس کی عمر سے ہی خود کو لڑکوں سے زیادہ چالاک تصور کرنا شروع کر دیتی ہیں،جب کہ اساتذہ کو توقع ہے کہ اسکولوں میں یہ فرق کار کردگی کو مزید تقویت دے گا۔برطانوی اخبار ’گارجین‘ کے مطابق لڑکیاں چار سال سے ہی سمجھتی ہیں کہ وہ لڑکوں سے زیادہ ہوشیار، کامیاب اور سخت محنتی ہیں۔ جب کہ لڑکے سات یا آٹھ سال کی عمر میں وہ کار کردگی دکھاتے ہیں جو لڑکیاں چار سال کی عمر میں انجام دیتی ہیں۔یو نی ورسٹی آف کینٹ میں کی گئی تحقیق کو برٹش ایجو کیشنل ریسرچ ایسوسی ایشن کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اساتذہ کو لڑکوں سے توقعات لڑکیوں کی نسبت انتہائی کم ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال پارئمری اور سیکنڈری سطح پر مسلسل ایک جیسی پائی گئی۔