5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کی والدہ بیٹی کی تنہائی سے بیزار
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . نوجوان لڑکیاں اگر دیر سے گھر آئیں تو ان کے گھر والوں کا پریشان ہونا قدرتی امر ہے اور خاص طور پر ماؤں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں لیکن بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کی والدہ اپنی بیٹی کے دنیا بھر میں اکیلے سفر پر جانے اور سمیرا کی تنہائی سے بیزار ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سمیرا ریڈی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر ان سے کہتی ہیں کہ اپنے لیے کوئی اچھا سا لڑ کا ڈھونڈ لو کیونکہ سیمرا کے بقول ان کی والدہ ان کی تنہائی سے گھبراچکی ہیں۔واضح رہے کہ سمیرا کی زندگی میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو ان کے لیے کچھ خاص ہو۔اس تنہائی نے سمیرا ریڈی کے دماغ پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔سمیرا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی اچھے لڑکے کی تلاش بہت مشکل ہے ، خاص طور پر ممبئی میں یہ کام اور بھی مشکل ہوجاتا ہے جب ان کی جیسی کوئی مضبوط اور آزاد شخصیت کی مالک لڑکی کا معاملہ ہو۔سمیرا ریڈی کے مطابق کسی بھی شخص کے لیے یہ کہنا کہ اس کے لیے یہ مناسب ہوگا، بہت مشکل ہے تاہم دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔