5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مسجد الحرام میں 60 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں
جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ . . . دنیا کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 60 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔ایک سعودی روزنامے کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والوں میں تقریبا 40 فی صد خواتین ہیں ۔ نماز ، تلاوت ، ذکر و دعا میں مشغول ، دنیا بھر سے آئے ہوئے 60 ہزار سے زیادہ معتکفین ، اللہ رب العزت سے مغفرت کے طالب ہیں ۔ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معتکفین کی آگاہی کے لئے دو لاکھ سے زاید ہینڈ بل تقسیم کئے ہیں ۔ ان میں معتکف کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کی غرض سے خصوصی ہدایات درج کی گئی ہیں۔