5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ لاہور،کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے،اسلم ترین
جنگ نیوز -
لاہور . . . سی سی پی او لاہور اسلم ترین کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکوں میں ابھی کسی کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے تاہم ہمسایہ ملک کے ملوث ہونے کے امکانات کورد نہیں کیا جا سکتا ۔ٹھوکر نیازبیگ لاہور میں سیلاب زدگان کیلیے امدادی سامان بھجوانے کے موقعے پرمیڈیا سے گفت گو میں سی سی پی او کا کہنا تھا کہ بھاٹی گیٹ اور داتا صاحب میں دھماکوں کی تفتیش جاری ہے اوربہت جلد کام یابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے،دھماکوں کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جاملتے ہیں کیونکہ دہشت گرد تنظیموں کوبھارت کی جانب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈ اکٹھا کیا جس سے اشیائے خورد نوش اوردیگرسامان کے 33 ٹرک بھجوائے گئے ہیں۔