5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
روس کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی،5ہلاک
جنگ نیوز -
ماسکو . . . روس کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 60 عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔ روس کے علاقے Volgograd کے جنگلات میں اچانک لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 60 عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں جن میں ذیادہ تر رہائشی عمارتیں ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس سال شدید گرمی کے باعث روس کے جنگلات میں آگ لگنے سے 54 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہو گئے۔