تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایشین گیمز کی تیاری کیلئے فٹ بال ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور . . . ایشین گیمز کی تیاری کے لیے پاکستان فٹ بال ٹیم کے 46 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں 8 برطانوی نژاد کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پی ایف ایف کے ترجمان کے مطابق چین میں 12 سے 27 نومبر تک ہونے والے ایشین گیمز کے لیئے کیمپ 18 ستمبر سے شروع ہو گا ۔۔کیمپ میں پانچ گول کیپرز، 14 ڈیفنڈرز ، 15 مڈفیلڈرز اور12 اسٹرائیکرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں وہ 8برطانوی نژاد پاکستانی بھی شامل ہیں جو انگلینڈمیں مختلف کلبز کی جانب سے کھیلتے ہیں، ان کھلاڑیوں کے نام شبیرخان ، بلال بٹ ، امجد اقبال ،عاطف بشیر، رئیس اشرف، عدنان فاروق، اسٹیون اور انیل عظیم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.