5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیر اعلیٰ کی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کم قیمت گھر دینے کی تجویز
جنگ نیوز -
کراچی . . . وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدرات سندھ محکمہ زکوة کے اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے 8 ڈسٹرکٹ میں غریب افراد کو کم قیمت کے گھر تعمیر کرکے دئیے جائیں۔ سندھ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے زکوة محمد ساجد جوکھیو،چئیرمین سندھ زکوة کونسل سید زاھد قربان علی اور دیگر اعلی حکام شریک تھے اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے شعبہ زکوة کو امدادی کاموں کے لئے 25 کروڑ فراہم کئے ہیں جبکہ اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے 8 ڈسٹرکٹ میں غریب افراد کو کم قیمت کے گھر تعمیر کرکے دئیے جائیں،ان ضلعوں میں کم سے کم 1000 سے 1500 اور زیادہ سے زیادہ 2000 گھر تعمیر کئے جائیں گے۔