تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک : مندی کے باوجود انڈیکس 9700 کی حدپر برقرار

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز مندی رہی تاہم انڈیکس نے نو ہزار سات سو پوائنٹس کی حد کو برقرار رکھا۔جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز تومثبت ہوا اور آئی ایم ایف کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے 45 کروڑ ڈالر کے ہنگامی قرض کی خبروں پر انڈیکس کاروبار کے آغاز پر نو ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر بھی عبور کرگیا مگر بینکنگ اور سیمنٹ اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم تین کروڑ 75 لاکھ شئیرز رہا۔ جمعہ کوسب سے زیادہ کام جے ایس کیپٹل لارج فنڈ میں ہواجس کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے پانچ روپے رہی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 87 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار548 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.