5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ میں میزان چوک پر القدس ریلی میں دھماکا،متعددافراد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں میزان چوک پر القدس ریلی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعة الوداع کے موقع پر آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی جارہی تھی کہ میزان چوک کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکا انتہائی شدید تھا ، پانچ سے چھ کلومیٹر دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرہ مین عمران مختار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔