5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دریائے سوات پر منڈا ڈیم پراجیکٹ کی ترجیحی تعمیر کا فیصلہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . واپڈا نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دریائے سوات پر منڈا ڈیم پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ فیصلہ چئیرمین واپڈا شکیل درانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی منظوری دی گئی کہ منڈا ڈیم پراجیکٹ کے تفصیلی ڈیزائن اور ٹینڈر دستاویزات کی تیاری میں مشاورتی خدمات کیلیے بین الاقوامی اداروں سے اظہار دلچسپی طلب کیا جائے۔۔منڈا ڈیم مہمند ایجنسی میں منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلو میٹر بالائی جانب دریائے سوات پر تعمیر کیا جائے گا ۔چئیرمین واپڈا نے بتایا کہ منڈا ڈیم سے نوشہرہ اور چارسدہ کو آئندہ سیلاب سے بھی بچایا جاسکے گا ۔ڈیم کی فزیبیلٹی 10 سال پہلے مکمل ہو چکی ہے، اس ڈیم میں سوا ملین سے زائد ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا جبکہ 740 میگاواٹ بجلی پیداہو گی۔