5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں14روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، عوام پریشان اور حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فریدقریشی کے مطابق یکم اگست کو ریٹیل مارکیٹ میں چینی 68 روپے فی کلو تھی لیکن رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور اب یہ 82 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لیے دیگر اشیا کے ساتھ چینی بھی وافر مقدار میں جارہی ہے جس سے طلب و رسد کا فرق بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب شوگر مل مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کے اسٹاک میں کمی اس کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے جبکہ ماہرین کے مطابق موجودہ چینی کا اسٹاک دو ماہ کے لیے کافی ہے لیکن منافع خوروں کی جانب سے مختلف جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا۔