5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شریف فیملی کے ضبط چیک اوردیگر ریکارڈ9ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…ہائیکورٹ نے نیب پنجاب کو حکم دیا ہے کہ شریف فیملی کے ضبط کئے گئے ساڑھے11کروڑ روپے کے چیک اوردیگر ریکارڈ 9ستمبر کو ہرصورت عدالت میں پیش کیا جائے۔یہ حکم عدالت نے شریف فیملی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔ شریف فیملی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ طیارہ سازش اور ہیلی کاپٹرخریداری کیس میں سزا پر ان کی کمپنیوں اور جائداد کے ساتھ نقد رقوم بھی ضبط کرلی گئی تھیں لیکن اب یہ تمام واپس نہیں کی جارہی ،اور خدشہ ہے کہ نیب کوئی نئی کارروائی نہ کردے۔ عدالت نے نیب کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم قائم مقام ڈی جی نیب پنجاب رانا زاہد محمود عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کرسکے، عدالت نے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔