5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مارشل لا کے تابوت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ،قاضی حسین
جنگ نیوز -
سرگودھا…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کا کہناہے کہ مارشل لا کی گود میں پرورش پانے والے اب جاگیرداروں کی گود میں بیٹھ کرمارشل لا کی باتیں کر رہے ہیں۔سرگودھا میں نماز جمعہ کے اجتماع اور میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کے تابوت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ہے،مارشل لا کی باتیں کرنیوالے امریکا کے ایجنڈے کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کرسیاست کرنے کے بجائے ملک آ کرعوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایئرپورٹ پر فوجی افسروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ لمحہ فکریہ ہے۔