5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایران سیلاب زدگان کی بحالی میں ہرممکن تعاون کریگا، ایرانی وزیر داخلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایران نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدداور بحالی میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اورامدادی سامان کی ترسیل جلدشروع کردی جائے گی۔ یہ بات ایرانی صدرکے خصوصی نمائندہ اورایرانی وزیرداخلہ مصطفی محمد نجارنے اسلام آبادمیں وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے بات چیت میں کہی ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ اپنی سپریم قیادت کی ہدایت پر پاکستان آئے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے سکیں ، اس سے پہلے وزارت داخلہ میں رحمان ملک سے ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد ، بحالی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں تعاون کے امور پر بات چیت کی ۔بعد میں ایرانی وزیرداخلہ مصطفی محمد نجارنے وزیرداخلہ رحمان ملک کے ساتھ خیبرپختونخواکافضائی دورہ کیا۔